حیدرآ باد۔12ستمبر(اعتماد نیوز) کل تلنگانہ کے میدک حلقہ پارلیمنٹ اور
آندھرا پردیش کے ضلع کرشنا کے نندی گاما حلقہ اسمبلی کے ضمنی انتخاب کے
لئے تمام تیاریوں کو مکمل کر لیا گیا۔ ضلع میدک میں ٹی آر ایس کے امید وار
کوتا پربھاکر ریڈی ‘کانگریس سے سنیتا لکشمیا ریٹی اور بی جے پی کے
امیدوار جگا ریڈی میدان میں
ہے۔ جب کہ اس حلقہ سے وزیر اعلی کے چندرا شیکھر
راؤ نے وزیر اعلی کے عہدہ پر فائز ہونے کے بعد مستعفی ہوگئے۔ آندھرا پردیش
کے نندی گاما حلقہ میں اس حلقہ کے تلگو دیشم رکن اسمبلی کی موت کے بعد اس
حلقہ میں ضمنی انتخاب منعقد ہونے جا رہا ہے۔ ان دونوں جگہوں میں رائے دہی
کے پر امن انعقاد کے لئے تمام تیاریوں کو مکمل کر لیا گیا۔